تاریخ بار

میلسی کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم میلسی بار ایسوسی ایشن 1970میں اُس وقت قائم ہوئی جب یہاں سول عدالت کا قیام عمل میں آیاہر سال باقاعد گی سے اس تنظیم کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں ۔ میلسی بار ایسوسی ایشن کی کوششوں کی بدولت میلسی میں سول ججوں کی تعداد میں اضافہ اور سیشن ڈویژن کا قیام عمل میں آیا۔ ملک بھر میں جہا ں کوئی وکیل جب ظلم کا نشانہ بنتا ہے تو میلسی بار ایسوسی ایشن مظلوم وکیل کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ظلم کی مذمت کرتی ہے ۔ میاں عبدالسلام ایڈووکیٹ ۔ سردار نور احمد خان ملزئی ۔ محمد خالد حیات خان ، چوہدری محمد اسلم ، شبیر حسین کاظمی نے میلسی بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر وکلاء کے فلاح کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دیں ۔ مختلف اوقات میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ، سابق چیف جسٹس پنجاب میاں اللہ نواز ، سابق جسٹس منیر اے شیخ ( شہید ) ، شاہ احمد نورانی ۔ سنیٹر جاوید جبار ۔ فخر امام ۔ بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ ۔ عمران خان ۔ علی شیر حیدری ۔ جیسی شخصیات نے میلسی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔

میلسی میں1970میں سول عدالت کا قیا م عمل میں لایا گیا 1971میں ملک رستم علی پہلا سول جج مقرر ہوا۔1970میں سب ڈویثرن قائم ہوا۔1985میں سول ججوں کی تعداددو اور 1989میں تین کر دی گئی نومبر 1994میں میلسی میں سیشن ڈویثرن قائم کیا گیا میلسی تحصیل میں صدر تھانہ میلسی ۔سٹی میلسی ۔تھانہ ٹبہ سلطانپور ۔تھانہ مترو اور تھانہ کرم پور پر مشتمل پانچ تھانے ہیں ۔ جمہوری ادوار میں مقتدر سیاستدان دوسری سرکاری محکموں میں مداخلت کے ساتھ ساتھ SHOs کو نیچے لگالیتے ہیں۔
بعض ظاہری سفید پوش پولیس ٹائوٹ کاکردار ادا کرتے ہیں۔ زمیندار وں کی مداخلت اور ٹائوٹ ازم کے فروغ کے سبب قانون کا وقار اور عوام کا پولیس پر اعتماد ختم ہو رہاہے ۔پولیس کی کارگردگی کا جائزہ لینے کیلئے قارئین یومیہ اُردو اخبار پڑھ سکتے ہیں ۔
کیپیٹل کرائمز کے لحاظ سے تھانہ مترو ہمیشہ سے سرفہرست رہا ہے میلسی میں مختلف زمانوں میں سول جج بہادر شاہ نے ایمانداری جبکہ مہر محمد عارف سیال اور میا ں شبیر احمد ایڈووکیٹ نے قانو ن میں مہارت کے حوالے سے نام پایا۔

Comments

comments

Copyright © 2016 , All Rights Reserved. www.mailsibar.com is Powered By MARVEL SYSTEM , Designed & Developed by MIAN FAKHAR UL ISLAM میاں عبد الحفیظ

Free WordPress Themes, Free Android Games
Chat
1
Close chat
Welcome to Visit Our Website.

Start